7 مئی 2015
وقت اشاعت: 6:59
نیپال میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار 6 سو سے تجاوز
جیو نیوز - کھٹمنڈو......نیپال میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار 6 سو سے تجاوز کر گئی ،متاثرین کی اکثریت گھرو ں کو لوٹ چکی ہے 12 روز قبل ، آنے والے زلز لے نے کھٹمنڈوشہر کا نقشہ ہی بد ل دیا۔مقامی فوج اور ریسکیو اور غیر ملکی اداروں کی مدد سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ سیکڑوں افراد اب ت لا پتا ہیں۔ متعدد افراد عارضی کیمپوں سے ا اپنے گھروں میں منتقل ہو چکے ہیں، لیکن اب بھی کئی خاندان ایسے ہیں جو ضروریات زندگی نا ہونے اور گھر مکمل تباہ ہونے کی وجہ سے اب تک عارضی خیموں میں مقیم ہیں ۔ ادھر نیپالی حکومت کی جانب سے امدادی کارروائیوں خود کرنے کے اعلان کے بعد متعدد غیر ملکی ٹیمیں وطن لوٹ چکی ہیں جبکہ پاکستان، چین ، بھارت سمیت دیگر ممالک اب بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔نیپال حکام نے بھارت کی امدادی کارروائیوں کا پول کھولتے ہوئے استعمال شدہ کپڑے اور دیگر اشیاء قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے اور بھارت کی جانب سے آنے والے پرانے امدادی سامان کو بندرگاہ پر ہی ضائع کر دیا ۔