7 مئی 2015
وقت اشاعت: 8:35
برطانیہ میں عام انتخابات کا میدان سج گیا،ووٹنگ جاری
جیو نیوز - لندن.......برطانیہ میں کنزرویٹو پارٹی اقتدار پر کنٹرول برقرار رکھے گی یا اس بار لیبر پارٹی بازی لے جائے گی ۔ فیصلہ کرنے کےلیے برطانوی عوام ووٹ ڈال رہے ہیں ۔ برطانیہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے پولنگ کا آغاز ہوتے ہی پولنگ اسٹیشن پر ووٹرآنے لگے ۔ بعض پولنگ اسٹیشنوں پر قطاریں بھی دیکھنے میں آئیں ۔ برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کی 650 نشستوں کےلیے کل 3 ہزار 971 امیدوار قسمت آزمارہےہیں ۔ جبکہ ساڑھے چار کروڑ سے زائد ووٹروں کےلیے پچاس ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں ۔ انتخابی جائزوں کے مطابق کنزرویٹو اور لیبر پارٹی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ، رات دس بجے پولنگ کا وقت ختم ہونےپر ووٹوں کی گنتی شروع ہوجائے گی ۔