7 مئی 2015
وقت اشاعت: 15:18
برطانیہ میں عام انتخابات ،ووٹنگ رات 10بجے تک جاری رہے گی
جیو نیوز - لندن.....برطانیہ میں عام انتخابات کےلیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس میں فیصلہ ہوگا کہ آئندہ 5سال کےلیے برطانیہ پر کس کا راج ہوگا، اصل مقابلہ ڈیوڈ کیمرون کی کنزرویٹو پارٹی اور ایڈ ملی بینڈ کی لیبر پارٹی کے درمیان ہے۔ڈیوڈ کیمرون، ایڈملی بینڈ یا جیت کے دوسرے امیدوار اپنا اپنا فیصلہ تو کرگئے ، لیکن کامیابی کس کا مقدر بنے گی، یہ فیصلہ کرنا ہے برطانوی عوام نے ، جو رات دس بجے تک ووٹ ڈال سکتےہیں، صبح 7بجے ووٹنگ شروع ہوئی تو دفتروں کا رخ کرنےو الے ووٹ ڈالتے گئے، کیونکہ برطانیہ میں آج بھی تعطیل نہیں۔ پچاس سے زائد پاکستانی امیدوار بھی میدان میں ہیں جن کے حامی آج بھی پولنگ اسٹیشنز کے باہر موجود ہیں اور آنے والے ووٹرز کو اپنی حمایت پر قائل کرنے کی کوشش میں ہیں۔ ان انتخابات میں اصل مقابلہ ہے، ڈیوڈ کیمرون کی کنزرویٹو پارٹی اورایڈملی بینڈ کی لیبر پارٹی کے مابین ، دونوں امیدوار اپنی اپنی بیگمات کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن پہنچے اور اپنا ووٹ پول کیا۔ گرین پارٹی کی نیتالی بینیٹ، اسکاٹش نیشنل پارٹی کی نکولا اسٹرجن اور یوکپ پارٹی کے نائجیل فراج بھی اپنا ووٹ ڈال چکے ۔ البتہ گزشتہ انتخابات کی تیسری بڑی پارٹی لبرل ڈیموکریٹس کے سربراہ نک کلیگ اب تک ووٹ کاسٹ کرنے نہیں آئے ۔