7 مئی 2015
وقت اشاعت: 17:48
سعودیہ کا یمن میں انسانی بنیادوں پر 5روزہ جنگ بندی کا اعلان
جیو نیوز - ریاض.......سعودی عرب نے یمن میں انسانی بنیادوں پر 5 روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے حوثی باغیوں سے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں امریکی اور سعودی وزرائے خارجہ نےملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی۔سعودی عرب کے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کا مقصد امدادی کارروائیوں میں سہولت فراہم کرنا ہے تاہم جنگ بندی حوثی باغیوں کے رویے سے مشروط ہوگ، ایران نے حوثی باغیوں کو ہتھیار فراہم کرکے یمن کو جنگ کی طرف دھکیلا، سعودی عرب یمن میں ایران کی کوئی مداخلت ہرگز قبول نہیں کرے گا۔ اس موقع پر جان کیری نے جنگ بندی کے سعودی فیصلے کا خیرمقدم کیا اور حوثی باغیوں سے اپیل کی کہ جنگ بندی کی پاسداری کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے یمن کے لئے 270 ملین ڈالر کی گرانٹ انسان دوستی کا مظاہرہ ہے۔