8 مئی 2015
وقت اشاعت: 5:49
بر طانوی انتخابات:650 میں سے 393حلقوں کےنتائج آگئے
جیو نیوز - لندن.......بر طانوی انتخابات کے بعد نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔650 میںسے393 سے زائدحلقوںکےنتائج آگئے، لیبرپارٹی162،کنزرویٹو151اورایس این پی53نشستوں پرکامیاب ہوچکی۔ گزشتہ روزہونے والے ان انتخابات کے حتمی نتائج جمعے کی دوپہر تک آنے کی توقع ہے۔ انگلینڈ میں نسبتاً بہتر کارکردگی دکھانے والی لیبر پارٹی کو سکاٹ لینڈ میں شدید دھچکا لگا ہے ۔ برطانوی دارالعوم میں کسی بھی جماعت کو واضح اکثریت حاصل کرنے کے لیے 326 ممبران کی ضرورت ہونی چاہیے لیکن شمالی آئرلینڈ کی جماعت شین فین کبھی بھی پارلیمنٹ میں اپنی نشستوں پر نہیں بیٹھتی اس لیےاکثریت حاصل کے لیے کسی بھی جماعت کو عملاً 323 ارکان کی ضرورت ہوتی ہے۔