تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 مئی 2015
وقت اشاعت: 8:59

برطانوی انتخابات،650 میں سے609 حلقوں کے نتائج آگئے

جیو نیوز - لندن.......برطانیہ میں پارلیمانی انتخابات،650 میں سے609 حلقوں کے نتائج آگئے ۔ کنزرویٹو298، لیبرپارٹی221 اور ایس این پی 56 نشستوں پرکامیاب ہو گئی۔ وزارت عظمیٰ کے امیدوار ایڈملی بینڈ اور ڈیوڈ کیمرون اپنی نشستیں جیت گئے ۔برطانیہ کے انتخابات میں دلچسپ نتائج سامنے آرہےہیں ۔ لیبر پارٹی اندازوں سے کہیں پیچھے رہ گئی ۔ اسکاٹش نیشنل پارٹی نے اسکاٹ لینڈ سے سب کا صفایا کردیا۔ ڈیوڈ کیمرون ایک بار پھر اقتدار پر قبضہ جماتے نظر آرہےہیں ۔ انتخابی سروے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔ لیبر کنزرویٹو میں کانٹے کا مقابلہ لب ڈیم ، یوکپ کنگ میکر پارٹیاں ، سب اندازے ُپھر ہوگئے ۔ نتائج بتارہےہیں کہ ڈیوڈ کیمرون کی کنزرویٹو پارٹی برطانیہ پر پھر راج کرے گی ۔ایڈ ملی بینڈ کی لیبر پارٹی کو شدید دھچکا لگاہے ، صرف ُ اسے ہی نہیں ،، اسکاٹش نیشنل پارٹی نے تو سب کو ہی زور دار جھٹکا لگایا ہے اور اسکاٹ لینڈسے سب کا پتا صاف کردیا۔ایڈ ملی بینڈ نے کہا اسکاٹ لینڈ میں قوم پرست کامیاب ہوگئے ۔اسکاٹ لینڈ کی خود مختاری کی حامی ایس این پی نے بڑے بڑے برج الٹے ہیں ، ، بیس سالہ طالبہ Mhairi Blackجس نے لیبرکے ہیوی ویٹ سابق شیڈو وزیر ڈوگلس ایلگزینڈر کو شکست دی ،، تین صدیوں کی کم عمر تین پارلیمنٹیرین بن گئی ہیں ۔ ڈیوڈ کیمرون کو بھی جیت یقینی نظر آنے لگی ہے اور انہوں نے عزم ظاہر کیاہے کہ وہ کامیاب ہوکر وہ متحدہ برطانیہ کے لیے کام کریں گے ، بعض جائزوں کے مطابق ڈیوڈ کیمرون ہاؤس آف کامنز کی 650 میں سے نصف نشستوں پر جیت سکتےہیں ۔پچاس سے زائد نشستیں رکھنے والی لب ڈیم بھی اس بار شرمناک صورتحال سے دو چار ہے اور اب تک دس سے کم نشستیں حاصل کرسکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.