8 مئی 2015
وقت اشاعت: 23:49
یورپ میں دوسری عالمی جنگ کی 70ویں سالگرہ پر جشن
جیو نیوز - واشنگٹن..........یورپ میں دوسری عالمی جنگ کی 70ویں سالگرہ پر جشن منایا جا رہا ہے، جبکہ دوسری جنگ عظیم کے پرانے طیاروں نے واشنگٹن کے فضاوں میں رنگ بکھیر دیے۔ دوسری عالمی جنگ کے 70سال مکمل ہونے پر پولینڈ، برطانیہ، جرمنی، یوکرین اور ناروے سمیت یورپ بھر میں تقریبات منعقد ہوئیں۔ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں دوسری عالمی جنگ کی 70ویں سالگرہ پر یادگاری تقریب ہوئی۔ جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر دوسری عالمی جنگ میں استعمال ہونے والے 50طیاروں نے فضا میں 15منٹ تک پرواز کرکے عالمی جنگ کا نقشہ پیش کیا اور اس جنگ میں شریک ویٹرنز کو خراج تحسین پیش کیا۔