تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 مئی 2015
وقت اشاعت: 0:38

کیلی فورنیا: مئی میں اچانک برف باری سے شہری حیران

جیو نیوز - سین ڈیاگو .........امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مئی کے مہینے میں اچانک برف باری نے شہریوں کو حیران کردیا۔ جنوبی کیلی فورنیا میں اچانک سرد طوفان نے موسم کا مزاج بدل دیا۔ سین ڈیاگو کاونٹی میں گرمی کے موسم میں برف باری نے لوگوں کو حیران کردیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں 1انچ برف پڑی۔ پہاڑوں نے بھی برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔ ہائیکرز کا کہنا ہے کہ وہ ہائیکنگ کے لیے اِسی مہینے برف باری کے لیے پر امید تھے اور اب برف باری سے وہ بہت خوش ہیں۔ سین ڈیاگو میں مارچ کے بعد یہ پہلی برف باری ہے۔ برف باری سے ٹریفک اور معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔ تاہم موسم خوشگوار ہونے پر شہری خوش ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.