تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 مئی 2015
وقت اشاعت: 2:36

باراک اوباما منگل کو سعودی فرماں روا سے ملاقات کریں گے

جیو نیوز - واشنگٹن.......امریکی صدر باراک اوباما منگل کو سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کریں گے۔ سعودی اخبار العریبیہ کے مطابق سعودی فرماں روا امریکا میں 6ممالک کی خلیجی تعاون کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس سے قبل شاہ سلمان بن عبدالعزیز امریکی صدر بارک اوباما سے امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔ وائٹ ہاوس کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنما امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کے معاملت پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.