تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 مئی 2015
وقت اشاعت: 3:0

سعودی عرب کا منگل سے یمن میں جنگ بندی کا اعلان

جیو نیوز - صنعاء.......سعودی عرب نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یمن میں منگل سے جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے یہ اعلان پیرس میں اپنے امریکی ہم منصب جان کیری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ منگل سے یمن میں جنگ بندی کی جارہی ہے، تاکہ جنگ سے تباہ حال علاقوں میں انسانی بنیادوں پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا جاسکے۔ یہ جنگ بندی 5دنوں تک قائم رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا انحصار حوثی باغیوں پر ہے، اگر انہوں نے اس دوران حملے کیے تو سعودی عرب کی جانب سے بھی جنگ بندی ختم کردی جائے گی۔ اس موقع پر جان کیری کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ حوثی باغی جنگ بندی کا احترام کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.