تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 مئی 2015
وقت اشاعت: 4:38

کیوٹا: پولیس نے 8سالہ بچے کو اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

جیو نیوز - میڈرڈ........اسپین کی پولیس نے 8سال کے بچے کو سوٹ کیس میں مراکش سے اسپین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر خاتون اور بچے کے باپ کو گرفتار کرلیا ہے۔ اسپین کی پولیس کے مطابق سرحدی شہر کیوٹا میں سرحد پار کرنے کے دوران بارڈر گارڈز نے قطار میں کھڑی خاتون کو گھبراہٹ کا شکار پایا، تو اس کی سوٹ کیس کی تلاشی لی۔ سوٹ کیس اسکینر سے گزارا گیا تو اس میں 8سالہ بچہ تشویش ناک حالت میں تھا۔ بارڈر گارڈز نے خاتون کو گرفتار کرلیا۔ جس کے بعد اُسی سرحد پر بچے کے باپ کو بھی پکڑ لیا گیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کا تعلق مراکش سے، جبکہ بچے کے باپ کا تعلق آئیوری کوسٹ سے ہے۔ دونوں اس وقت اسپین میں رہتے ہیں اور ایک دوسرے سے شادی کرنے والے تھے۔ اسپین کی عدالت نے بچے کے باپ پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا مقدمہ چلانے کا حکم دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.