9 مئی 2015
وقت اشاعت: 22:43
بچےکوسوٹ کیس میں اسپین اسمگل کرنےکی کوشش ناکام
جیو نیوز - میڈریڈ......اسپین کی پولیس نے 8سال کے بچے کو سوٹ کیس میں مراکش سے اسپین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ بچے کے باپ اور ایک خاتون کو گرفتار کر لیاگیا ہے۔ اسپین کے علاقے سیوٹا میں بارڈر کراسنگ پر سیکیورٹی اہل کاروں نے ایک گھبرائی ہوئی خاتون کے سوٹ کیس کو اسکینر سے گذارا، اسکینر سے پتا چلا کہ سوٹ کیس میں 8 سال کا بچہ تھا جس کی حالت ابتر تھی۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے خاتون کو گرفتار کر لیا۔ کچھ دیر اسی جگہ سے بچے کے باپ کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ دونوں کے پاس اسپین میں رہائش کا اجازت نامہ تھا۔ پولیس کے مطابق بچے کے باپ کا تعلق آئیوری کوسٹ سے ہےاور اس نے خاتون کی خدمات سوٹ کیس اٹھانے کے لیے حاصل کی تھیں۔