9 مئی 2015
وقت اشاعت: 23:1
اسپین میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد کی ہلاکت کا خدشہ
جیو نیوز - بارسلونا........اسپین کے جنوب میں مال بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا،حادثے میں 10افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ اسپین میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں دو افراد لاپتہ ہیں۔ اسپین کی وزارت دفاع کے مطابق حادثہ اسپین کے شہر سیویلی کے سین پیبلو ایئرپورٹ سے شمال میں ایک میل کی دوری پر پیش آیا۔ اسپین کے وزیراعظم ماریانو راجوائے کے مطابق اے 400ایم طیارے میں 8سے 10افراد کے موجود ہونے کی اطلاع ہے۔ مقامی اخبار کے مطابق طیارہ زیر تربیت تھا اور ابھی اسپین ملٹری کو نہیں دیا گیا تھا۔