11 مئی 2015
وقت اشاعت: 3:33
مسی سیپی: 2پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک
جیو نیوز - جیکسن........امریکی ریاست مسی سیپی میں ٹریفک کنٹرول کرنے والے 2پولیس اہلکاروں کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا، فائرنگ کا یہ واقعہ ہیٹیزبرگ کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے ٹریفک کنٹرول کرنے والے 2پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور پھر ان میں سے ایک شخص پولیس گاڑی لے کر فرار ہوگیا، واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مشتبہ افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔ 1984 کے بعد سے اس علاقے میں کسی پولیس اہلکار کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔