11 مئی 2015
وقت اشاعت: 12:36
امریکا:ساؤتھ ڈکوٹا میں طوفان سے تباہی، 9 افراد زخمی
جیو نیوز - پائیرے.......امریکی ریاست ساؤتھ ڈکوٹا میں طوفان نے تباہی مچا دی ،مختلف حادثات میں 9 افراد زخمی ہوگئے اور کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ طوفان کے باعث ساؤتھ ڈکوٹا کے مشرقی علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کرنا پڑی۔ طوفان سے ایک گرجا گھر اور 20 عمارتیں متاثر ہوئیں۔متاثرہ علاقوں میں پانی اور بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہوگئی ہے ۔علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔