تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 مئی 2015
وقت اشاعت: 0:19

ڈیوڈ کیمرون نے پسماندہ طبقوں والے افراد کو کابینہ کا حصہ بنا لیا

جیو نیوز - لندن......برطانیہ کے نو منتخب وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے پسماندہ طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی کابینہ کا حصہ بنا لیا ہے۔ پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو بزنس سے متعلق امور کی وزارت کے لیے نامزد کیا گیا ہے، جبکہ لیبر پارٹی نے شبانہ محمود کو شیڈو کابینہ کا حصہ بنایا ہے۔ ساجد جاوید 2010میں رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے اور ماریا ملر کی جگہ انہیں2014 میں وزیر ثقافت بنا دیا گیا تھا۔ انہیں برطانیہ کے پہلے مسلم وزیر بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ ساجد جاوید لبرل ڈیموکریٹس سے تعلق رکھنے والے وزیر ونس کیبل کی جگہ لیں گے۔ وہ 1973میں راچڈیل میں پیدا ہوئے اور بس ڈرائیور کے بیٹے ہیں۔ سیاست سے پہلے وہ بنکنگ سے وابستہ تھے۔ لیبرپارٹی نے بھی 29رکنی شیڈو کابینہ کا اعلان کردیا ہے، جس میں پاکستانی نژاد شبانہ محمود کو کو وزارت خزانہ کا چیف سیکریٹری نامزد کیا گیا ہے۔ قائد حزب اختلاف ہیریٹ ہرمن ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.