12 مئی 2015
وقت اشاعت: 2:36
امریکا: ہوا کے بگولوں اور طوفان سے پانچ افراد ہلاک
جیو نیوز - نیویارک........جنوبی امریکا میں ہوا کے بگولوں اور طوفان سے 5افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے 2افراد کو بچا لیا۔ امریکا کے جنوبی علاقوں میں طوفان اور ہواوں کے بگولوں نے تباہی مچا دی۔ حکام کے مطابق ٹیکساس اور آرکنساس میں مختلف حادثات کے دوران مرنے والوں کی تعداد 5ہوگئی ہے۔ درجنوں افراد زخمی ہیں، جبکہ 8افراد تاحال لاپتا ہیں۔ تیز ہوائوں کے باعث متعدد مکانات اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا، درخت گرگئے اور مواصلاتی نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ریسکیو اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ ٹیکساس کے شہر سانگر میں نیشنل گارڈز نے سیلاب میں ڈوبی پک اپ میں پھنسے 2افراد کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے بچا لیا۔