تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 مئی 2015
وقت اشاعت: 1:47

بیجنگ: فوجیوں کے جدید آلات استعمال کرنے پر پابندی عائد

جیو نیوز - بیجنگ.......چینی حکومت نے فوجیوں پر اسمارٹ واچز اور دیگر جدید آلات استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ چین کے عسکری اخبار کے مطابق چینی حکومت کو ارسال کی گئی ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسمارٹ واچز اور دیگر جدید آلات محفوظ نہیں ہیں۔ جب ایک فوجی جدید آلات کی مدد سے آڈیو یا وڈیو ریکارڈنگ کرتا ہے، یا تصاویر لیتا ہے یا ڈیٹا کہیں اور منتقل کرتا ہے تو اس صورت میں اس کے مقام کی نشاندہی ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فوجیوں پر ایسے ڈیوائسز کے پہننے اور استعمال پر پابندی ہونی چاہئے، جن کے ذریعے وہ انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرسکتے ہوں، اسی طرح مقام کی نشاندہی کرنے والی ڈیوائسز اور وائس کالنگ کو نیشنل سیکورٹی کے منافی قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی عائد ہونی چاہئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.