تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 مئی 2015
وقت اشاعت: 0:43

فلاڈیلفیا ٹرین حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 7ہوگئی

جیو نیوز - فلاڈیلفیا........امریکی شہر فلاڈیلفیا میں ٹرین حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 7ہوگئی۔ تفتیشی ٹیم نے حادثے کی وجہ تیز رفتاری قرار دے دیا ہے۔ واشنگٹن سے نیویارک جانے والی ٹرین گزشتہ روز فلاڈیلفیا کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔ جس میں مرنے والوں کی تعداد 7ہوگئی ہے، جبکہ 200افراد زخمی ہیں۔ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کے وقت ٹرین کی رفتار 100میل فی گھنٹہ تھی، جو کہ ٹرین کی حد رفتار کا دوگنا ہے۔ حکام کے مطابق ٹرین کا بلیک باکس مل گیا ہے، جس کے تجزیے کے بعد ہی حادثے کی اصل وجہ سامنے آسکے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.