تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 مئی 2015
وقت اشاعت: 2:36

نیپال میں دوسرا زلزلہ پر امدادی کارروائیاں جاری، ہلاکتیں 91ہوگئی

جیو نیوز - کھٹمنڈو........نیپال میں دوسرے زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 91ہو گئی ہے، تاہم 2400سے زیادہ افراد زخمی ہیں۔ نیپال کا دارالحکومت کٹھمنڈو منگل کے روز ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا۔ 7اشاریہ 3 کی شدت کے زلزلے نے مزید درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بنا دیں۔ ریسکیو ٹیموں نے زلزلے کے تازہ جھٹکوں کے بعد ایک بار پھر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور تباہ شدہ عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کا کام اب تک جاری ہے۔ زلزلے کے خوف سے لوگ خستہ گھروں کو واپس نہیں آرہے ہیں۔ متاثرین دوسری رات بھی عارضی کیمپوں میں گزارنے پر مجبور ہیں۔ امدادی کارروائیوں کے دوران لاپتا ہونے والے امریکی ہیلی کاپٹر کا دوسرے روز بھی کچھ پتا نہیں چل سکا۔ ریسکیو ٹیم ہیلی کاپٹر میں سوار 6امریکی اور 2نیپالی فوجی اہلکار کو تلاش کر رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.