تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 مئی 2015
وقت اشاعت: 8:59

ٹوکیو کے پارکوں میں ڈرون کے استعمال پر پابندی

جیو نیوز - ٹوکیو......جاپانی وزیر اعظم کے آفس کی چھت پر ڈرون ملنے کے بعد ٹوکیو کے پارکوں میں ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔ جاپانی میڈیا کے مطابق ٹوکیو کے 81 پارکوں میں اب ڈرون لے جانے یا وہاں سے اڑانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اگر کسی نے خلاف ورزی کی تو اسے 265 برطانوی پاؤنڈ جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ایک ماہ قبل جاپانی وزیر اعظم کے آفس کی چھت پر ایک ڈرون ملا تھا جس میں تابکار مواد کی مقدار بھی موجود تھی، ڈروان اڑانے والے شخص نے خود کو بعد میں حراست میں بھی دے دیا تھا، جس کا مقصد جاپانی حکومت کی جوہری پالیسی پر احتجاج تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.