14 مئی 2015
وقت اشاعت: 11:15
سانحہ کراچی:تحریک انصاف فرانس کا اظہار افسوس
جیو نیوز - پیرس .....رضا چوہدری...... پاکستان تحریک انصاف فرانس کے نائب صدر ملک اصغر برہان، چوہدری امتیاز گدھر اور ملک ممتاز برہان نے سانحہ کراچی میں اسماعیلی کمیونٹی پر حملہ اور اس کے نتیجہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ افسوس کا اظہار کرتےواقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں اسماعیلی کمیونٹی کےسر براہ پرنس کریم آغا خان کے دفتر جاکر اپنی اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے جاں بحق ہونے والوں کےلئے تعزیت کا اظہار کیااور کہا کہ دکھ اور افسوس کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ اس موقع پر ترجمان نے کہا کہ اس سانحہ پرپرنس کریم آغا خان کو شدید صدمہ پہنچا ہے تاہم اصل حقائق سامنے آنے تک ہم کچھ نہیں کہہ سکتے، ہم حکومت کی رپورٹ کے منتظر ہیں اس کے بعد ہماری جماعت کا موقف سامنے آئے گا تاہم اس سانحہ پر دنیا بھر میں اسماعیلی کمیونٹی سخت صدمے اور افسوس سے دو چار ہے۔