تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 مئی 2015
وقت اشاعت: 11:31

پی پی فرانس کے صدر کا برسلز کا دورہ،کارکنوں سے ملاقاتیں

جیو نیوز - پیرس.....رضا چوہدری...... پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلال بھٹو زرادری کی طرف سے اورسیز سطح پر پارٹی کو ازسر نو منظم اور فعال بنانے کیلئے مشاورت کی اطلاعات کے ساتھ ہی یورپ بھر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے عہدیدارمتحرک ہوگئے ۔اس سلسلے میں پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ نے برسلز کا دورہ کیا ہے اور وہاں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کیں جن کا مقصد باہمی اختلافات دورکرنا تھا۔اس دوران چیئرمین بلال بھٹو زرداری کی خواہش کے مطابق بر سلز میں پارٹی کا یورپی دفتر قائم کرنے کے امور پر مشاورت بھی کی گئی اور اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ہدایت کے مطابق یورپی ممالک میں متوازی تنظیم بنا کر پارٹی کو نقصان پہچانے والے عناصر کی رپورٹ پارٹی قیادت کو بھجوائی جائے تاکہ ا ن کے خلاف قانونی کاروائی بھی کی جاسکے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.