15 مئی 2015
وقت اشاعت: 0:3
وائٹ ہائوس کے احاطے میں ڈرون اڑانے پر 1مشتبہ شخص گرفتار
جیو نیوز - واشنگٹن.......امریکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہائوس کے احاطے میں چھوٹا ڈرون اڑانے پر ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امریکی خفیہ سروس کے بیان کے مطابق ایک چھوٹا ڈرون وائٹ ہاوس سے متصل پارک کے اوپر 30میٹر کی اونچائی پر پرواز کر رہا تھا۔ جس کے بعدخفیہ سروس کے اہلکاروں نے وائٹ ہاوس کو عارضی طور پر بند کردیا۔ خفیہسروس پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے ڈرون اتارنے کا حکم دیا۔ مشبہ شخص پولیس کی حراست میں ہے۔