تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 مئی 2015
وقت اشاعت: 11:50

نیپال میں لاپتا امریکی ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا

جیو نیوز - کھٹمنڈو......نیپال میں 12 مئی کو آنے والے زلزلے میں لاپتا ہوجانے والے امریکی ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے ۔ نیپالی فوج کے ترجمان کے مطابق نیپال میں امدادی کارروائیوں کے دوران لاپتا ہونے والا امریکی ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملا ہے۔ ہیلی کاپٹر میں 6 امریکی اور 2 نیپالی فوجی سوار تھے۔نیپال کے سیکریٹری دفاع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے گمشدہ ہونے کے مقام سے کچھ دور، 3 لاشیں بھی ملی ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.