6 اگست 2015
وقت اشاعت: 14:7
بوسٹن: جرم ثابت ہونے پر 21سالہ جوہر سارنیف کو سزائے موت
جیو نیوز - بوسٹن.......امریکی عدالت نے بوسٹن میراتھن کے دوران بم دھماکے کا جرم ثابت ہونے پر 21سالہ جوہر سارنیف کو سزائے موت دی ہے۔ مقدمے کی سماعت بوسٹن کی وفاقی عدالت میں ہوئی، جیوری کو فیصلے تک پہنچنے میں 14گھنٹے کا طویل وقت لگا، گزشتہ ماہ عدالت نے جوہر سارنیف کو دھماکوں کا مجرم قرار دیا تھا اور حتمی سزا کا فیصلہ جیوری پر چھوڑ دیا تھا۔ 2سال قبل بوسٹن میراتھن کی اختتامی لائن کے قریب بم دھماکے میں ایک 8سالہ بچے سمیت 3افراد ہلاک ہوئے تھے۔ دھماکے کے لیے استعمال ہونے والے بم میں 2پریشر ککروں میں کیل، بال بیرنگ اور دیگر تیز دھار آلات کا استعمال کیا گیا تھا۔ جوہر سارنیف پر بم دھماکے کے کچھ دنوں بعد 1پولیس اہلکار کو قتل کرنے کا الزام بھی تھا۔