6 اگست 2015
وقت اشاعت: 14:7
ویانا: ایران اور عالمی طاقتوں کے مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی
جیو نیوز - ویانا.........ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے ایرانی مذاکرات کار اعلیٰ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات میں تمام ایشوز پر بات کرنے کے لیے تیار ہے، تاکہ عالمی پابندیوں کا خاتمہ ہوسکے۔ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ وہ پرامید تو ہیں، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ایران کسی بھی معاہدے کو قبول کرلے گا، تمام ممالک ایک اچھا معاہدہ چاہتے ہیں اور ایران بھی ایسا ہی چاہتا ہے لیکن ایسا اُسی صورت ممکن ہے، جب ایران کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے۔