6 اگست 2015
وقت اشاعت: 14:7
یمن: جنگ بندی کے باوجود حوثی باغیوں اور ملیشیا کے درمیان لڑائی جاری
جیو نیوز - صنعاء.........سعودی اتحاد کی جانب سے یمن میں جنگ بندی کے اعلان کے باوجود حوثی باغیوں اور ملیشیا کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ عدن میں جھڑپوں کے دوران 10افراد ہلاک ہو گئے۔ یمن میں 5روزہ جنگ بندی پر عمل درآمد نہیں ہوسکا۔ سعودی عرب کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود عدن میں حوثی باغیوں اور صدر منصور ہادی کے حامی ملیشیا کے درمیان شدید لڑائی ہو رہی ہے۔ ان جھڑپوں میں مزید 10افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مقامی جنگجووں نے حوثی باغیوں کو عدن شہر سے پیچھے دھکیل دیا ہے۔ تعز شہر میں بھی مقامی جنگجووں اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ سعودی اتحادی ممالک نے منگل کی رات کو یمن میں 5روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔