تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 اگست 2015
وقت اشاعت: 14:7

بیجنگ: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ’سیلفی ڈپلومسی‘ بھی شروع

جیو نیوز - بیجنگ......سیلفی لینا اب ایک عام بات ہوگئی ہے۔ چین کے دورے پر گئے بھارتی وزیر اعظم، چینی وزیر اعظم کے ساتھ کھڑے ہوئے، تو موقع ہاتھ سے جانے نہین دیا اور سیلفی بنا ڈالی۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ان دنوں چین کے 3روزہ دورے پر ہیں۔ انہوں نے چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں اور مذاکرات کے ساتھ ساتھ سیلفی ڈپلومسی بھی شروع کردی ہے، چینی وزیر اعظم لی کی کیانگ کے ہمراہ مودی کی بنائی ہوئی سیلفی چینی سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر جاری کی گئی، جس میں دونوں رہنما کندھے سے کندھا ملا کر تصویر بناتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ آبادی اور معیشت کے لحاظ سے دنیا کے 2بڑے ممالک کے رہنمائوں کی اس سیلفی کو دنیا کی طاقتور ترین سیلفی کہا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.