تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 اگست 2015
وقت اشاعت: 14:23

بھارتی اور چینی کمپنیوں کے درمیان22ارب ڈالر کے 21 معاہدے

جیو نیوز - بیجنگ.......... بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور چینی سرمایہ کاروں کی ملاقات میں بھارتی اور چینی کمپنیوں کے درمیان22 ارب ڈالر سے زائد کے 21 معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔چین کے تین روزہ دورے پر موجود بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت میں سرمایہ کاری کیلئے چین کی بڑی کمپنیوں کے سی ای اوز سے شنگھائی میں ملاقات کی اور بھارت میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی۔بھارتی کمپنیاں دوا سازی،انفارمیشن ٹیکنولوجی ،ڈیری مصنوعات اور مویشیوں کے گوشت کی بڑی مارکیٹ حاصل کرنا چاہتی ہیں ۔بھارت اور چین دو بڑے تجارتی شراکت دار ہیں ،لیکن سال 2014اور 15 کے دوران بھارت سے چین کو برآمدات میں 12ارب ڈالر کی کمی ہوئی جبکہ سے چین سے درآمدات 60ارب ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.