7 اگست 2015
وقت اشاعت: 15:1
ولادیمیر پیوٹن اب آئس ہاکی کے میدان میں، گول بھی کرڈالا
جیو نیوز - ماسکو.........روسی صدر ولادیمیر پیوٹن صرف سیاست کے ہی نہیں کئی شعبوں کے ماہر کھلاڑی ہیں۔ سوچی میں دوستانہ آئس ہاکی میچ کے دوران گول کرکے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اپنے انوکھے اور دلچسپ کاموں کی وجہ سے مشہور ہیں۔ حکومت اور سیاست کے ساتھ کھیل کا شوق بھی پورا کرتے ہیں۔ سوچی شہر کے بلیک سی ریزرٹ میں دوستانہ آئیس ہاکی کا میدان سجا، تو صدر ولادیمیر پیوٹن نے مخالف ٹیم پر تابڑ توڑ حملے کیے اور گول کرکے ہاکی کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ گول اسکور کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں خوب داد دی۔ اس موقع پر روسی وزیراعظم دمتری میدیدوف سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔