7 اگست 2015
وقت اشاعت: 18:44
فلاڈیلفیا : ٹرین حادثے کی تحقیقات میں نیا موڑ آگیا
جیو نیوز - فلاڈیلفیا ........امریکی شہر فلاڈیلفیا میں ٹرین حادثے کی تحقیقات میں نیا موڑ آگیا ۔ ٹرین سے میزائل ٹکرانے کی رپورٹس پر ایف بی آئی نے تفتیش شروع کردی ۔امریکی شہر فلاڈیلفیا میں ٹرین حادثے میں 8 افراد ہلاک اور2 سو سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے حادثے کی وجہ تیز رفتاری قرار دیا تھا، لیکن اسی اسٹیشن پر ایک دوسری ٹرین کو پروجیکٹ آئل کے ذریعے نشانہ بنانے کی رپورٹس کے بعد حکام نے تفتیش کا رخ موڑ دیا ہے۔ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کھڑکی اورٹرین کے متاثرہ بیرونی حصے کی تصویر جاری کردی ہے جبکہ ایف بی آئی نے ٹرین کے بیرونی حصے کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا ہے۔