تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 اگست 2015
وقت اشاعت: 19:49

چین : جنوب مشرقی علاقے میں شدید بارش سے نظامِ زندگی متاثر

جیو نیوز - بیجنگ .......چین کے جنوب مشرقی علاقے میں شدید بارش سے نظامِ زندگی متاثر ہوگیا ، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ۔ صوبے فوجیان کےشہر Fuzhou میں اچانک ہونے والی تیزبارش سے ہرشے نکھر گئی۔ تاہم لوگوں کو روزمرہ کاموں میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ 4گھنٹے تک جاری رہنےوالی بارش سے گرمی تو کم ہوئی مگر سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور کئی گاڑیاں بارش کے پانی میں پھنس گئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 50 ملی میٹرتک بارش ریکارڈ کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.