7 اگست 2015
وقت اشاعت: 19:49
کابل ائرپورٹ کے قریب خودکش حملہ، 3 امریکی اور ایک افغان ہلاک
جیو نیوز - کابل .......افغانستان میں کابل ائیرپورٹ کے قریب خود کش حملے3 امریکی اور ایک افغان شہری ہلاک ہوگیا۔کابل ائیر پورٹ کے کے قریب خود کش حملے میں غیر ملکی قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔دھماکے سے 3 گاڑیاں مکمل تباہ ہوگئیں جبکہ قریبی دکانوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ واقع میں 3 امریکی اور ایک افغان شہری کی ہلاکت کی اطلاع سامنے آئی ہے، جن میں افغانستان میں بھیجے گئے، یورپی مشن کا پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔