تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 اگست 2015
وقت اشاعت: 4:21

لندن: انڈسٹریل اسٹیٹ میں گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

جیو نیوز - لندن.........فائر فائٹرز نے لندن کے انڈسٹریل اسٹیٹ میں گودام میں لگی آگ پر قابو پا لیا پے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی لندن کے صنعتی علاقے چارلٹن میں واقع گودام میں اچانک آگ لگ گئی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا، آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دھویں کے سیاہ بادل دور دور سے فضا میں نظر آنے لگے۔ مقامی میڈیا کے مطابق 70فائر فائٹرز نے طویل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے اور واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حکام نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.