تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 اگست 2015
وقت اشاعت: 4:21

منگولیا : شدید برفباری سے زندگی کا نظام درہم برہم ہو گیا

جیو نیوز - بیجنگ........چین کے علاقے اِنر منگولیا میں شدید برفباری سے زندگی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ اِنر منگولیا کے شہر آرزان میں 10سینٹی میٹر برف پڑ چکی ہے۔ شہر کی سڑکیں، گاڑیاں اور درخت سب ہی برف سے ڈھک گئے ہیں۔ شدید برف باری سے نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے، جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ برف باری کے باعث موسم سرد ہو گیا ہے۔ برفباری اور سردی سے بچنے کے لیے لوگ چھتریاں اور گرم کپڑے استعمال کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.