تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 اگست 2015
وقت اشاعت: 5:32

چین:’لین زو‘ شہرمیں ریت کےطوفان سے نظامِ زندگی درہم برہم

جیو نیوز - بیجنگ..........چین کے شہر ’لین زو‘ میں ریت کے طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، حدِ نگاہ متاثر ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔لین زو میں طوفان کےباعث فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا۔ متاثرہ علاقوں میں حدِنگاہ کم ہوگئی اور آسمان زرد رنگ کاہوگیا، سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ حکام کی جانب سے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ صورتحال بدھ تک جاری رہے گی اور آج رات بارش کا بھی امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.