8 اگست 2015
وقت اشاعت: 8:45
کو لمبیامیں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 78 سے بڑھ گئی
جیو نیوز - بگوٹا.......کولمبیا میں لینڈ سلائیڈنگ میں ہلاکتوں کی تعداد 78 تک جا پہنچی ہے، کولمبیا کے شمال مغربی پہاڑی علاقےمیں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کا کام جاری ہے،مزید لاشیں نکالنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 78 ہو گئی ہے ، مکانات تباہ ہو چکے ہیں،کئی افراد ابھی تک لاپتہ ہیں، ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔500 سے زائد افراد کے مکانات اس لینڈ سلائیڈنگ میں تباہ ہوئے۔ جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،لینڈسلائیڈنگ کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا۔