تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 اگست 2015
وقت اشاعت: 9:0

اسرائیل اور فلسطین اپنے معاملات جلد حل کریں ،خصوصی سفیر اقوام متحدہ

جیو نیوز - نیویارک........مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کا مسئلہ کسی بھی وقت پوری دنیا کو پریشان کر سکتاہے ، اسرائیل اور فلسطین اپنے معاملات جلد حل کریں ۔مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نکولائے لادینوف (Nickolay Mladenov ) نے سلامتی کونسل کو اپنی پہلی بریفنگ کے دوران بتایا کہ گزشتہ سال پچاس روزہ جنگ اور غزہ کی تباہی کے بعد عالمی برادری نے تعمیر نو کے وعدے پورے نہیں کیے۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی ناکہ بندی اور مصر کے ساتھ رفاہ سرحد کی بندش کے باعث غزہ کے شہری شدید غصے میں ہیں اور وہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کا مسئلہ کسی بھی وقت پوری دنیا کو پریشان کر ڈالے گا۔ اس لیے اسرائیلی اور فلسطینی حکام اپنے معاملات جلد حل کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.