تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 اگست 2015
وقت اشاعت: 9:34

اوباما نے سوشل میڈیا کا ریکارڈ توڑ دیا،5گھنٹے میں10لاکھ ’فالوورز‘

جیو نیوز - نیویارک...........امریکی صدر بارک اوباما نے سوشل میڈیا پرپہلا پیغام دیتے ہی نیا گنیز ریکارڈ بنا دیا،پانچ گھنٹوں سے بھی کم وقت میں فالو کرنے والوں کی تعداد دس لاکھ ہو گئی۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ اداکاررابرٹ ڈونی کے پاس تھا جنہوں نے یہ عدد تئیس گھنٹے اور بائیس منٹ میں حاصل کیا تھا۔ وائٹ ہاؤس کے آئی فون سے صدر نے امریکی مائکروبلاگ پر جو پہلا مختصر پیغام بھیجا، اُس میں صرف یہ کہا تھا کہ ’ہیلو، میں براک ہوں۔‘امریکی صدر بارک اوباما نے پوٹس کے نام سے اپنا اکاوئنٹ بنایا ہے،جو پریزیڈنٹ آف دی یونائٹیڈ اسٹیٹس کا مخفف ہے۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اپنے اکاؤنٹ کے لیے سماجی پیغام صدر اوباما خود ہی تحریر کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.