8 اگست 2015
وقت اشاعت: 14:3
بھارت: تاج محل کو آلودگی سے بچا نے کیلئے ’پیٹھا مٹھائی‘ پر پابندی
جیو نیوز - نئی دلی...........بھارت میں تاج محل کو آلودگی سے بچا نے کے لیے ’پیٹھا مٹھائی‘ پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔آگرہ کے تاج محل کے علا وہ پیٹھا بھی آگرہ کی شان سمجھی جاتی ہے۔ یہاں حلوائی رنگ برنگے ایسے پیٹھے بناتے ہیں جنہیں دیکھ کر منہ میں پانی بھر جائےلیکن آپ کو آگرہ ہے جانا تو پیٹھا اب نہیں ملے گا کھانے کو۔ تاج محل کے گنبد کا رنگ پیلا پڑ رہا ہے۔اس مسئلے نے انتظامیہ کی نیندیں اڑا رکھی ہیں۔ اسی لئےآگ کے دھوئیں سے بچنے کے لئے انتظامیہ نے کوئلے کی بھٹیوں پر پابندی عائد کر دی ہے اور آگرہ میں پیٹھا بھی بھٹی پر تیار کیا جاتا ہے کیونکہ گیس سے پیٹھے کی تیاری پر دوگنی لاگت آتی ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ آگ کا دھواں تاج محل کے لیے نقصان دہ ہے اس وجہ سے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔