تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 اگست 2015
وقت اشاعت: 17:48

لندن: پولیس نے چھاپا مار کر غیر قانونی طور پر مقیم کئی افراد گرفتار کر لیے

جیو نیوز - لندن.......لندن میں چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر مقیم کئی افراد گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ ملک میں غیر قانونی امیگریشن ہر صورت میں روکی جائے گی۔ لندن کے علاقے ایلنگ میں برطانوی پولیس نے گھروں پر چھاپہ مار کر کئی افراد کو حراست میں لے لیا۔ ان پر برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم ہونے کا الزام ہے۔ ایلنگ میں پاکستانی افراد کی بھی بڑی تعداد آباد ہے۔ حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد اور شہریت ظاہر نہیں کی گئی، تاہم ان میں خواتین بھی شامل ہیں۔ برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور وزیر داخلہ تھریسا مے نے اہلکاروں سےملاقات کی، جس میں انہیں کارروائیاں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ ڈیوڈ کیمرون پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ ملک کے ویلفییر نظام کو غیر قانونی امیگرینٹس سے بچائیں گے۔ برطانیہ کی وزارت داخلہ کے امیگریشن سے متعلق اہلکاروں کی کارروائیاں ایسے وقت تیز کی گئی ہیں، جب برطانیہ میں غیر قانونی امیگرینٹس کی موجودگی پر کئی حلقوں کی جانب سے تنقید بڑھ گئی ہے۔ اب ایسے لینڈ لارڈز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، جو گھروں کو غیر قانونی امیگرینٹس کی پناہ گاہ بناتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.