8 اگست 2015
وقت اشاعت: 21:16
سعودیہ کی مسجد میں خودکش دھماکا، 21 افراد ہلاک، 61 زخمی
جیو نیوز - ریاض.......سعودی عرب کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 21 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 61 زخمی ہیں۔ خودکش دھماکا سعودی عرب کے مشرقی صوبے قطیف کی علی ابن ابی طالب مسجد میں نمازجمعہ کے دوران ہوا۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق حملہ آور نے دھماکا خیز مواد کپڑوں کے اندر چھپا رکھا تھا، دھماکے کے وقت مسجد میں 150 نمازی موجود تھے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حملہ آور حلیے سے ایشیائی لگتا تھا۔