8 اگست 2015
وقت اشاعت: 21:33
پیرس: جیب کتروں نے ایفل ٹاور کو بند کرا کے دوبارہ کھول دیا گیا
جیو نیوز - پیرس........جیب کتروں نے فرانس کا مشہور ایفل ٹاور کو بھی کچھ دیر کے لیے بند کرا دیا، تاہم پولیس کی مستقل تعیناتی کے بعد اسے دوبارہ سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ایفل ٹاور کے عملے نے جیب کتروں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف ہڑتال کردی تھی، جس کے سبب ٹاور 7گھنٹے بند رہا۔ جس کے سبب سیاحوں کو شدید دشواری کا سامنا ہوا۔