تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 اگست 2015
وقت اشاعت: 21:33

میکسیکو: پولیس اور مسلح شہریوں میں تصادم، 39افراد ہلاک

جیو نیوز - میکسیکو سٹی........میکسیکو میں پولیس اور مسلح شہریوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 39افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکومت کے مطابق ان جھڑپوں میں 37شہری اور 2وفاقی پولیس اہلکار مارے گئے ہیں، جھڑپوں کا آغاز اس وقت ہوا جب پولیس کی جانب سے ریاست مشوکان میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ گزشتہ ہفتے پولیس نے منشیات فروشوں کے اہم رہنمائوں کو بھی گرفتار کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافوں کا خدشہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.