9 اگست 2015
وقت اشاعت: 1:47
افغانستان میں بھرتیوں کے باوجود داعش تاحال فعال نہیں، جان کیمپبل
جیو نیوز - کابل.........افغانستان میں اتحادی فوج کے کمانڈر جنرل جان کیمپبل کا کہنا ہے کہ افغانستان میں بھرتیوں کے باوجود داعش تاحال فعال نہیں ہوسکی ہے۔ کابل میں افغان خاتون اول رولا غنی کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران امریکی کمانڈر جنرل جان کیمپبل کا کہنا تھا کہ داعش نے افغانستان اور پاکستان میں طالبان کے منحرف گروپوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر مہم چلائی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ افغانستان میں بھرتیوں کے باوجود داعش تاحال فعال نہیں ہوسکی ہے، تاہم جنرل جان کیمپبل نے اعتراف کیا کہ افغانستان میں گزشتہ6 ماہ کے دوران داعش کی موجودگی میں کافی اضافہ دیکھا گیا ہے، جو یقینا باعث تشویش ہے۔