تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 اگست 2015
وقت اشاعت: 4:43

سعودی عرب جلد ہی تمام حاجیوں کیلئے ای بریسلٹ جاری کریگا

جیو نیوز - کراچی… رفیق مانگٹ......سعودی عرب جلد ہی تمام حاجیوں کے لئے ای بریسلٹ( الیکٹرانک ہینڈ بینڈ ) جاری کرے گا۔ خلیجی اخبار’’العربیہ‘‘ کے مطابق سعودی عرب تما م عازمین حج،عمرہ زائرین کے لئے ای بریسلٹ( کنگن یا کڑا) جاری کرے گا ، ای بریسلٹ میںحاجی کے متعلقہ تمام معلومات کے ساتھ ساتھ جی پی ایس نظام بھی ہوگا۔ بریسلٹ واٹر پروف ہو گا اور اس کا پہننا ہر حاجی پر لازم ہوگا۔اس کا ایک بار کوڈ ہو گا جس میں حاجی کے متعلقہ تمام معلومات موجود ہوں گی۔معلومات میں عازمین حج یا عمرہ زائرین کا سعودی عرب میںرہائش گاہ کا پتہ اور مکمل طبی ریکارڈ بھی شامل ہوگا۔بارکوڈ کی اسکینگ سے تمام مطلوبہ معلومات وزارت حاصل کرنے کے قابل ہو جائے گی۔نماز کے اوقات کاالرٹ بھی ہوگا ، بریسلٹ میں ایک کمپاس ہوگی جو حاجی کوا شارے سے دعا ، عبادت، حج، عمرہ اور زیارتوںکے مختلف مراحل کی مدد دے گی۔ بریسلٹ میں معلومات کے لئے ڈیسک کا رابطہ نمبر ہوگا جو دستیاب زبانوں میں حجاج کرام کو مکہ مکرمہ کی گلیوں کے متعلق معلومات فراہم کرے گا۔ای بریسلٹ ٹیکنالوجی میں انقلاب قرار دیا جائے گاجو اس طرح حجاج کرام کے اعداد و شمار جمع کرنے کے عمل کو تیز کرے گا۔ اخبار نے عربی روزنامے الوطن کی رپورٹ کے حوالے لکھا کہ سعودی عرب کی وزارت حج جلد ہی اہم معلومات پر مشتمل الیکٹرانک کنگن پہننے کیلئے حاجیوں سے کہا جائے گا۔سرکاری محکمے کے ایک ذریعے نے کہا کہ وزارت حج اور داخلہ نے اسکیم متعارف کرانے کیلئے ایک ابتدائی فزیبلٹی رپورٹ مکمل کر لی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب یہ منصوبہ بجٹ تجویز کے لئے وزارت خزانہ کے پاس ہے۔ وزارت خزانہ اور اعلی حکام کی طرف سے اس منصوبے کی منظور ی کے بعدوزارت حج اسے فوری طور پر عمل درآمد یقینی بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے چھ مراحل ہیں جن میں منصوبے کاابتدائی مطالعہ،پلاننگ،منظوری حاصل کرنا، کمیٹیوں کی تشکیل، مینوفیکچرنگ اور عمل درآمد شامل ہے۔ذریعے نے کہا کہ وزارت نے عازمین حج اور عمرے کے لئے آنے والوں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عرب حجاج کرام کی ایک پرائیویٹ ایسوسی ایشن نے پہلے ہی ایک پروٹوٹائپ ای بریسلٹ تیار کیا ہے جو انہوں نے استعمال کیا ہے جس میں جی پی ایس نظام بھی موجود ہے اسی تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے نئے ای بریسلٹ کو وسیع پیمانے پر لانے کی تیاری کی گئی ہے جس کامقصد کسی بھی ایمرجنسی صورت حال میں حجاج کرام کی فوری تلاش ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.