تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 اگست 2015
وقت اشاعت: 8:43

بھارت نے ڈرون خریدنے میںپوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا

جیو نیوز - اسٹاک ہوم......بھارت نے ڈرون خریدنے والے ملکوں میں سب کو پیچھے چھوڑدیا،جب کہ امریکا ڈرون بیچنے والوں میں سب سے آگے ہے۔ اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت انیس سو پچاسی سے دو ہزار چودہ کے درمیان دنیا بھر میں ڈرونز کی خریدوفروخت کے ایک ہزار پانچ سو چوہتر سودے ہوئے۔ان سودوں میں بھارت کا حصہ 22 اعشاریہ 5 فیصد رہا، اس طرح بھارت ڈرونز درآمد کرنے والے ملکوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر چلا گیا،جبکہ ڈرون برآمدکرنے والے ملکوں میں امریکا 23 اعشاریہ 9 فیصد ایکسپورٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ جاپان دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے سب سے پہلے انیس سو اڑسٹھ میں امریکا سے ڈرون درآمد کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.