9 اگست 2015
وقت اشاعت: 9:15
چین کےجنوبی حصےمیں بارش اور تیزہواؤں نے تباہی مچادی
جیو نیوز - بیجنگ........چین کے جنوبی حصے میں بارش اور تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، اس موسمی صورتحال کے باعث کئی مکانات کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں۔چین کے کئی شہروں میں بارشوں اور سیلاب کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر نینگ میں شدید بارش اور تیز ہواؤں نے مکانات کی دیواریں اور چھتیں گرادیں اور شہر کے ایک گودام کو بھی بہت نقصان پہنچا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔ سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں بھی اس موسم سے نہیں بچ پائیں۔