9 اگست 2015
وقت اشاعت: 10:59
برازیل: جیل میں قیدیوں کی جھڑپوں میں 8افراد ہلاک، 5زخمی
جیو نیوز - براسیلیا......برازیل کی جیل میں قیدیوں کے درمیان جھڑپوں میں 8افراد ہلاک اور 5زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے یرغمال بنائے گئے 70افراد کو رہا کروا دیا ہے۔ حکام کے مطابق برازیل کے شہر’ فیارا ڈی سانتانا‘ کی جیل میں قیدیوں کے 2مخالف گروپوں کے درمیان اتوار کو شروع ہونے والی جھڑپیں پیر کی صبح تک جاری رہیں۔ جس میں 8قیدی ہلاک اور 5زخمی ہوگئے۔ پستول اور چاقووں سے لیس قیدیوں نے خواتین اور بچوں سمیت قیدیوں سے ملنے کے لیے آنے والے 70افراد کو یرغمال بنا لیا، تاہم پولیس کی جانب سے طویل مذاکرات کے بعد یرغمال افراد کو رہا کردیا گیا ہے اور حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔